ضلع کیچ : ٹرالر پر نا معلوم افراد کا حملہ

175

ہوشاپ سی پیک روٹ پر گوادر جانے والے ٹرالر پر نا معلوم افراد کا حملہ، ڈرائیور محفوظ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں سی پیک روٹ پر گوادر جانے والے ٹرالر پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ڈرائیور و کنڈکٹرمحفوظ۔

حملے کے بعد جان بچاکر ڈرائیور اور کنڈکٹر فرار ہوگئے جبکہ ٹرالر تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے ۔

مزید اطلاعات کے مطابق گوادر جانے والے ٹرالر کو نا معلوم افراد کی جانب سے ہوشاپ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،
بعدازاں فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرالر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ سی پیک روٹ پر پاکستانی آرمی کو روٹ کی حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ جس کے باوجود بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سےگوادر پورٹ کیلئے سامان جانے والی گاڑیوں، پورٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز ، روٹ کی تعمیر میں مصروف ایف ڈبلیو او اور خود سیکیورٹی فورسز بھی ان کا نشانہ بنتے رہیں ہے۔
تاہم آج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔