شاپک گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی جانبحق

127

شاپک گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 2 خواتین دورانِ علاج چل بسے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ شاپک میں سلنڈر کے دھماکے میں زخمی ہونے والے دو اور خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ضلع کیچ کے تحصیل تربت کے علاقے شاپک میں شادی کی تقریب کے دوران گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین جانبحق اور بچی سمیت 12 زخمی ہوگئیں تھی، زخمیوں میں 9 خواتین کی حالت تشویشناک تھی ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے خواتین میں سے تین اور زخمی چل بسیں۔

زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے افراد میں سعیدہ بنت رحیم بخش، صمیہ بنت واحد شامل ہے۔