شاپک گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید تین خواتین دورانِ علاج چل بسے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ شاپک میں سلندڈر کے دھماکے میں زخمی ہونے والے تین اور خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ضلع کیچ کے تحصیل تربت کے علاقے شاپک میں شادی کی تقریب کے دوران گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین جانبحق اور بچی سمیت 12 زخمی ہوگئیں تھی، زخمیوں میں 9 خواتین کی حالت تشویشناک تھی ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے خواتین میں سے تین اور زخمی چل بسے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں سکینہ اور اُن کی بہن سمینہ بنت محمد خان شامل ہے، جبکہ آج وفات پھانے والی بچی بھی سکینہ ہی کی بیٹی تھی۔
واضح رہے گیس سلنڈر دھماکے میں جانبحق ہونے والے خواتین کی تعد اد مجموعی طور پر پانچ ہوگئے ہے، جبکہ کراچی کے ہسپتالوں میں ذیرِ علاج مزید تین خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔