سی پیک روٹ ٹرالر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

99

سی پیک منصوبہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، لیویز فورس و پولیس قبلہ درست کریں – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ پر چینی ٹرالر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں سی پیک روٹ پر ایک چینی ساختہ ٹرالر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کراچی سے گوادر جا رہا تھا۔ سی پیک منصوبہ قابض ریاست کی بلوچستان پر قبضے کو مضبوط کرنے کے ساتھ بلوچ قوم کی وسائل لوٹنے کا اہم ہتھکنڈہ ہے جسے کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کسی صورت اس منصوبے کے لیے اپنی گاڑیاں استعمال نہ کریں بصورت دیگر وہ اپنی جان و مال کے ذمہ دار خود ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرالر پر حملے کے بعد لیویز اہلکاروں نے سرمچاروں کا تعاقب کرکے فائرنگ کی۔ ایسے واقعات کسی صورت بھی برادشت نہیں کیئے جائیں گے۔ لیویز، پولیس اور مقامی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر انکے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جو دشمن فوج کے ساتھ کیا جاتا ہے۔​