سوراب میں سرکاری عمارتوں پر دستی بم حملے

205

سوراب مسلح افراد نے جوڈیشل مجسٹریٹ و اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوراب میں نامعلوم افراد کیجانب سے دستی بم حملوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر کو نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دفاتر پر بیک وقت دستی بم حملے کئے گئے، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز ضلع خاران میں مسلح افراد نے خفیہ ادارے کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

خاران میں دستی بم حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں آئی ایس آئی کے سیف ہاوس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد خاران اور گرد و نواح کے علاقوں میں بلوچ دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سوراب میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔