سوراب میں سرکاری دفاتر پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔یوبی اے

149

یونایئٹڈ بلوچ آرمی کے ترجُمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صُبح سات بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے سُوراب میں جوڈیشل مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کے آفس پر بیک وقت دستی بموں سے حملہ کیا ۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ صُبح کے وقت حملہ کرنے کا مقصد عام بلوچ عوام کو محفوظ رکھنا تھا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا تھا ۔

ترجمان یوبی اے کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک، ریاستی افواج اور سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر ہمارے سرمچار کبھی بھی حملہ کرسکتے ہے ۔

ترجُمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔