منظرِعام پر آنے والے دلدار جونیجو کو چودہ ماہ قبل گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والا دلدار جونیجو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خاندانی زرائع کے مطابق چودہ ماہ قبل گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دلدار جونیجو کو آج صدر پولیس تھانہ کراچی میں منظر عام پر لایاگیا ہے۔
واضح رہے دلدار پیشے کے لحاظ سے ایک پینٹر ہیں، جنہیں گذشتہ برس جولائی میں کراچی کے علاقے اختر کالونی سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
دوسری جانب سندھ سمیت عالمی سطح پر موجود وائس آف سندھ مسنگ پرسنز کا کہنا ہےکہ سندھی قوم پرستوں کی جبری گمشدگی کا ایک طویل سلسلہ چل رہا ہے اب تک سندھ میں 300 سے زائد قوم پرستوں کو لاپتہ کیا گیا ہے۔ جبکے سندھ کے قوم پرست حلقوں کا الزام ہے کے سندھی قوم پرستوں کے لاپتہ کرنے اور انکی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے براہ راست ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ وائس آف سندھ مسنگ پرسنز کے جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ ہونے والوں کی بازیابی کے لیئے بھوک ہڑتالی کیمپ تاحال جاری ہے.