سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کو بلوچستان بارے پاکستانی فریب میں نہیں آنا چاہیے – اسلم بلوچ

754

سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کو بلوچستان بارے پاکستانی فریب میں نہیں آنا چاہیے

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے رہنما اسلم بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک مقبوضہ سرزمین ہے جسکی آزادی کےلئے بلوچ نوجوان برسرپیکار ہیں اگر کوئی بھی ملک بلوچ سرزمین کو اپنے مفادات کے حصول کےلئے بہتر اور موزوں سرزمین تصور کرتا ہے تو یہ انکی خام خیالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچوں کے مرضی کے بغیر بلوچ سرزمین میں کسی بھی قسم کی اقدام کو بلوچ قومی وقار و آزادی پر حملہ تصور کیا جائیگا اور اسکے خلاف مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہوئے شدید ردعمل کرینگے۔