سرحدی تنازعہ: افغان فورسز نے پاکستان کی طرف سے لگائے گئے باڑ کو اکھاڑ دیا

259

افغانستان و پاکستان کے درمیان سرحدی تنازعہ جاری ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو افغان میڈیا سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق افغان فورسز نے کندھار سے متصل سرحد پر پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے خاردار تاروں اور باڑ کو اکھاڑ دیا ۔

افغان سرحدی فورسز کے ایک اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی پولیس سربراہ نے حکم دیا ہے کہ  پاکستان کی جانب سے افغان حدود میں باڑ لگایا جارہا ہے جسے ہر صورت روکا جائے ، جس کے بعد پاکستانی فورسز سے بات چیت  بھی ہوئی لیکن انہوں نے کام بند کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد افغان سرحدی فورسز نے لگائے جانے والے باڑ کو اکھاڑ دیا ۔

واضح رہے کہ افغانستان سے متصل سرحد پر پاکستان نے ستر فیصد باڑ لگا دیا ہے  ۔