دکی: کوئلہ کان حادثے میں کانکن جاں بحق

132

دکی کوئلہ کان میں حادثہ پیش آنے سے ایک کانکن جاں بحق۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جانبحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے کانکن کی شناخت عظیم خان ولد نذرعلی کے نام سے ہوئی جو قلعہ سیف اللہ کے رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ کوئلہ کانوں میں اموات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی سینکڑوں امواتیں ہوچکی ہیں، جس کی وجہ کانکن انتظامیہ کی عدم توجہی کو قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کے پاس کوئی سہولت موجود نہیں ہے اور نہ ہی کانکنی کے لیے جدید آلات و مشینری میسر ہیں۔