دشت: فورسز کے زیر حراست 5 افراد بازیاب

86

دشت سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے 5 افراد بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے ڈنڈار اور بل نگور سے گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے 5 افرد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 3جنوری 2018کو دشت کے علاقے ڈنڈار سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے حمید ولد رسول بخش آج دشت بل نگور کے ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

بعد ازاں دشت کے علاقے بل نگور سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے چار افراد آج بل نگور ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

بل نگور سے بازیاب ہونے والے چار افرد میں محسن’نعیم’جاسم’ حمل نامی افراد شامل ہے جو کہ دشت بل نگور کے رہائشی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ساتھ ہی اسی تیزی کے ساتھ بلوچستان کے طول و عرض سے مزید نوجوان، بزرگ اور خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ بھی کیا گیا ہے۔