دالبندین: تفتان بارڈر پر 250 زائرین پھنس گئے

891

دالبندین: کلیئرینس نہ ملنے پر 250 زائرین تفتان بارڈر پر پھنس گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور ایران کے بارڈر پر پاکستان ہاؤس تفتان میں 250 زائرین پھنس گئے۔ زائرین کا تعلق بلوچستان اور اندرون پاکستان سے ہیں جو فوری طور پر کوئٹہ جانا چاہتے ہیں۔ ۔

لیویز ذرائع کے مطابق  پاکستان ہاؤس تفتان میں 250 زائرین پھنس گئے ہیں جو فوری طور پر کوئٹہ جانا چاہتے ہیں زائرین کو کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے نہیں بھیجا جارہا ہے۔

واضح رہے یہ زائرین ایران میں مختلف زیارتوں پر حاضری دینے کے بعد واپس ایران سے تفتان پہنچ گئے ہیں جبکہ پھنسے ہوئے زائرین میں بچے، جوان، بوڑھے مرد اور خواتین شامل ہیں ۔

یاد رہے اس سے قبل 20 اگست کو بھی تفتان بارڈر پر کلیئرین نہ ملنے کی وجہ سے 600 زائرین کو روک دیا گیا تھا جس پر زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا تھا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں جتنے رقم تھے وہ کھانے پینے پر خرچ ہوئے ہیں۔