حب چوکی : فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

250

حب چوکی سے آواران کا رہائشی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران کا رہائشی حب چوکی سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر3 بجے کے قریب حب چوکی کے علاقے جام کالونی میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے عبدالمالک عرف زہیر ولد پنچ شمبے سکنہ بزداد جو ضلع آواران کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ عبدالمالک ماضی میں مسلح آزادی پسند تنظیم سے وابسطہ رہا ہے جس نے دو ماہ قبل فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کرخود کو حکام کےحوالے کر دیا تھا۔

یاد رہے یہ ایسا پہلا واقعہ نہیں ہے جب فورسز نے سرنڈر شدہ افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہو جبکہ دوسری جانب سرنڈر شدہ افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔