حب چوکی : فائرنگ سے 8 افراد زخمی

238

حب چوکی: دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی، حالت تشویشناک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب چوکی میں دوگرہوں کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری لین دین کے نتیجےمیں دو تاجر گروہوں میں حب سٹی تھانہ کے قریب مسلح تصادم ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال حب منتقل کیا گیا جہا ں دونوں گروہوں کے مشتعل افراد جمع ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر دونوں گروہوں کےافراد نے ایک دوسرے پر ڈندوں اور اسلحہ سے حملہ کر دیا، جس کے بعد مجموعی طور پر آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک تھی جنہیں مزید طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔