حب: پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

248

حب ساکران پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ڈکیتی کے کیس میں مطلوب پانچ ملزمان سمیت سات افراد گرفتار

دی بلوچستان پوسٹ حب نمائیندے کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی کے ہدایت پر ایس ایچ او ساکران قاضی صابر نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی کے کیس میں مطلوب پانچ ملزمان جلیل ، گل حسن ، یاسر ، سہیل اور سلیمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل، دوران ڈکیتی استعمال ہونے والے دو شاٹ گن برآمد کرلیئے۔

ایک اور کاروائی میں ملزم خدا بخش سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق ملزم حاجی موٹر سائیکل چوری کیس میں کراچی منگھوپیر پولیس کو مطلوب تھا۔ جسے پولیس نے دھرلیا ہے اور دوران چیکنگ ایک اور ملزم عبدالروف سے ایک کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس ایچ او ساکران کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔