حب: روڈ حادثے میں خاتون جانبحق، بچی زخمی

146

ٹرک کے کچلنے سے خاتون موقعے پر جانبحق ، بچی زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں روڈ حادثے میں ایک خاتون موقعے پر جانبحق جبکے خاتون کے ساتھ موجود ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حب چوکی شہر کے مرکزی شاہراہ پر سیرت چوک جامع مسجد کے قریب خاتون اور بچی روڈ پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے سبب ٹرک کے نیچے آگئے ،جس کےنتیجے میں خاتون موقع پر جانبحق اور بچی زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹرک گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے آرہا تھا اور سکرپ سے لوڈ تھا۔

واضح رہے حب چوکی ایک صنعتی شہر ہونے کی وجہ سے بڑی گاڑیاں بھی شہر کے وسط سے گذرتی ہیں، جس کی وجہ سے روڈ حادثات روز کا معمول بن چکی ہیں۔

یاد رہے کے حب شہر میں رواں ماہ یہ تیسرا واقعہ ہے جب روڈ حادثے میں خاتون شدید زخمی یا جاں بحق ہوئیں ہیں۔