جھل مگسی : رشتے کے تنازعے پر فائرنگ ، تین افراد جانبحق

174

جھل مگسی میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان  کے ضلع جھل مگسی میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے بہن اور بھائی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

جھل مگسی کے گوٹھ عامر خاص پور میں رشتے کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے تین افراد جمال مگسی، محمد اکبر اور موراں بی بی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بہن اور بھائی بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچئی اور لاشوں کو آر ایچ سی سینٹر جھل مگسی منتقل کیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔