تربت: گرلز کالج کا اسٹاف ممبر لاپتہ

138

تربت گرلز کالج کا اسٹاف ممبر پراسرار طور پر لاپتہ

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے گرلز ڈگری کالج کا کیشئر محمد انور پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔

لاپتہ محمد انور کے اہلخانہ کے مطابق وہ گزشتہ روز گھریلو ضروریات کے لیے مقامی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے گیا تھا مگر رات تک واپس نہیں آیا جس پر تشویش میں مبتلا اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کردی۔

مذکورہ شخص کے گمشدگی کے محرکات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔