بی ایل ایف نے ہوشاب میں فورسز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

148

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بدھ 12 ستمبر کو ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب گونڈ سرین میں ایک پاکستانی فوجی گاڈی پر حملہ کیا۔

حملے میں گاڑی کو نقصان اور اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

گہرام بلوچ نے شہید عبداللہ بلوچ کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو ستمبر کی رات مغربی بلوچستان کے شہر سراوان میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے بی ایل ایف کا سرمچار عبداللہ سورج عرف شیہک بلوچ ولد اقبال بلوچ سکنہ الندور بلیدہ شہید ہوئے۔ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے سراوان گئے ہوئے تھے جو دونوں اطراف سرحد پر رہنے والے باشندوں کا معمول ہے۔ ہم انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچ قومی آزادی کی جد و جہد میں خدمات پیش کرکے مسلح جد و جہد میں بھر پور کردار ادا کیا اور اسی موقف کے ساتھ جام شہادت نوش کی۔