بولان : مچھ میں پک اپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد زخمی

138

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے  مچھ میں پک اپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد زخمی ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی جارہی تھی کہ بارش کے باعث پیدا ہونے والے پسلن کے باعث حادثہ پیش آیا ،تمام زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق بولان شاہراہ زمیندار ہوٹل کے مقام پرکوئٹہ سے ڈیرہ مراجمالی جانیوالی پک اپ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی  میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 13افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مچھ ہسپتال لے جایا گیا  جہاں  طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے تمام زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا، زخمیوں کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے جو دشت میں سیب کےباغات میں کام ختم کرکے اپنے گھر جارہے تھے۔

انتظامیہ کے مطابق حادثہ بارش کے بعد شاہراہ پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔