زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان بہادر خان مشوانی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ زمیندار نمائندوں نے ایم پی اے مک نصیر احمد کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ بیرون ملک افغانستان ایران سے سیب انگور ٹماٹر کی درآمد جاری ہے ۔
پچھلے سال پیاز مہنگا ہونے کی وجہ سے زمینداروں نے بجلی کی بحران کے باوجود پسینہ اور خون کی کمائی سے ڈیزل سے جنریٹر چلا کر چار لاکھ ٹن پیاز کی پیداوار حاصل کی اب حال یہ ہے کہ پیاز قیمتیں نہ ہونے کی وجہ سے کھیتوں میں گل سڑ رہی ہے ۔
دوسری طرف بیرون ملک سے ٹماٹر انگور سیب کی درآمد جاری ہے وزیراعلیٰ نے وزیر زراعت کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جس میں ایکشن کمیٹی کے چار نمائندے بھی شامل ہیں وہ سفارشات مرتب کرے گی میں بذات خود اس سلسلے میں وزیراعظم سے بات کرونگا مگر پندرہ دنوں میں کمیٹی کا ایک بھی اجلاس منعقد نہیں ہوا سیزن گزر رہا ہے ۔
دوسری طرف سندھ کی پیاز بھی تیار ہے انگور سیب ٹماٹر کی درآمد بھی جاری ہے صوبے کے زمیندار مایوسی کے عالم میں سخت دل برداشتہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں وزیر اعلیٰ فوری ایکشن لے