بلوچستان: مختلف واقعات و حادثات میں 1 شخص ہلاک، متعدد زخمی

153

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے بخاری ٹاون سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بہنیں بی بی ش ولد لعل بخش عمر 20 سال اور بی بی ن ولد لعل بخش عمر 22 سال شدید زخمی ہوئیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمی بہنوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں کوئٹہ ہی سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے شناخت کےلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے خاران میں شاہ حسین نامی انیس سالہ نوجوان نے زہر پی کرخودکشی کرلی۔

علاقائی زرائع کے مطابق شاہ حسین کا شاپنگ روڑ پہ سلائی کا دکان تھا۔

خودکشی کے وجوہات معلوم نا ہوسکے ۔

گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے میں کراچی سے پنجگور جاتے ہوئے مسافر بس ہڑمبوڈیم کے قریب موڑ کاٹتے ہوئےکھائی میں جا گرا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو سول ہسپتال نال منتقل کردیا گیا ہے ۔