بلوچستان : قلات میں فورسز کا آپریشن کے بعد واپسی

854

قلات میں فورسز کا ایک ہفتے سے جاری آپریشن کے بعد واپسی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان  کے شہر قلات کے پہاڑی علاقوں  نرمک، جوہان اور آس پاس کے علاقوں میں فورسز کی گذشتہ ایک ہفتے سے جاری آپریشن ختم ہونے کے بعد واپسی جاری ہے ۔

علاقائی اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں گاڑیوں کے ساتھ زمینی فورسز کے علاوہ جنگی ہیلی کاپٹروں کے ہمراہ فورسز نے مختلف مقامات پر گھروں کو مسمار کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں فورسز آئے روز بڑے پیمانے کی آپریشن کرکے پہلے سے گرفتار قیدیوں کو مار انھیں مسلح گروپوں کے ممبر ظاہر کرتے ہیں ۔

اس کے علاوہ گذشتہ سال ان ہی علاقوں میں دوران آپریشن  50 کے قریب علاقائی چرواہوں اور دیگر بے گناہوں کو قتل کیا گیا ۔