بلوچستان : دکی میں کوئلہ کان میں حادثہ، 2 کانکن جانبحق

368
File Photo

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے باعث 2 کان کن جاں بحق اور 2 بیہوش ہو گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جاں بحق اور بے ہوش کان کنوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ دونوں کان کنوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تاہم بے ہوش ہونے والے کان کنوں کی حالات خطرے سے باہر ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق  جاں بحق ہونے والے کن کنوں کا تعلق افغانستان کے شہر زابل ہے۔

ریسکیو ورکر کا کہنا تھا کہ یہ کان کن ہزاروں فٹ گہرائی میں کام کررہے تھے جب اچانک کان زہریلی گیس سے بھر گئی، جبکہ کان کنوں کے لیے کام کے حالات بھی انتہائی خراب تھے۔