بلوچستان : بلیدہ سے فورسز کے ہاتھوں دلہا اغواء

293

بلیدہ سے فورسز کے ہاتھوں دلہا گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں فورسز نے  گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت شہزاد ولد ارشاد سکنہ میناز بلیدہ کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ شہزاد بلوچ کی شادی تین دن قبل ہوئی تھی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فورسز نے مختلف علاقوں سے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار دلہا سمیت درجنوں نوجوانوں کو لاپتہ کردیاہے ۔