امریکا اور عرب ممالک نے مشرق وسطیٰ میں ایران کی بڑھتی مداخلت کی روک تھام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
’دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی زیر صدارت عرب ممالک کے مندوبین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایران کی بڑھتی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مل جل کر کام کرنے سے اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں خلیج تعاون کونسل سعودی عرب۔ قطر، امارات، کویت، بحرین اور سلطنت آف عمان کے علاوہ مصر اور اردن کے وزراء خارجہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے مفادات اور چیلنج مشترکہ ہیں۔ خطے اور عالمی سلامتی کے حوالے سے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔
اجلاس میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے، شام اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔