انٹرپول نے 115 پاکستانیوں کو مطلوب قرار دیدیا

202

انٹرپول نے ایک سو پندرہ پاکستانیوں کو مطلوب قرار دے دیا۔ مطلوب افراد کی فہرست میں دو دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

جرائم کی روک تھام کے لئے بنائے گئی بین الاقوامی تنظیم، انٹرپول نے مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔ مرتب کردہ فہرست میں 4 پاکستانی ڈکیت، 3 اغواکار بھی شامل ہیں۔ 100سے زائد پاکستانی قتل کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ بیشتر مطلوب افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب دہشت گردوں کا نام علی حامد اور ابو زر سید عبداللہ ہیں۔