افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا معاملہ ، اختر مینگل کی عمران خان سے ملاقات

243

اختر مینگل کی  پاکستانی وزیر اعظم عمران خان  سے ملاقات، افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے بیان پر تحفظات کا اظہار

مدی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کی حمایت کرنے کے عوض اپنے 6 نکات کی یاد دہانی کروائی جس میں افغان مہاجرین کے وطن واپسی کا نکتہ بھی شامل ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں بی این پی سربراہ نے افغان شہریوں کو شہریت دینے کے بیان پر وزیراعظم عمران خان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اختر مینگل نے وزیر اعظم کو بتایا کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینا ان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے،جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضع رہے کہ افغان شہریوں کو شہریت دینے کے بیان کے بعد سردار اختر مینگل نے عمران خان کے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے متنازعہ بیان دے کر حکومت اپنی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔