افغانیوں کو شہریت دینا ہیں تو پھر ڈیورنڈ لائن کو ختم کردیں -اختر مینگل

267

 بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل صاحب نے  عمران خان کی کراچی میں کی گئی تقریر کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف افغانستان کے ساتھ ڈیورینڈ لائن پر باڑ لگائی جا رہی ہے تو دوسری طرف پاکستان میں مقیم افغانیوں کوشہریت دینے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

 اختر مینگل نے کہا کہ اگر آپ افغانیوں کو شہریت دینا چاہتے ہیں تو پھر افغانستان کے ساتھ لگنے والی ڈیورنڈ لائن  کو ختم کردیں۔

بی این پی سربراہ نے حکومت کی اس وضاحت پر تعجب کا اظہار کیا کہ افغانیوں کو قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس صرف کراچی میں دیئے جائیں گے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ دنیا کے کون سے ملک میں دو دو قانون چلتے ہیں۔ ہمیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کراچی کے لیئے ایک اور باقی ملک کے لیئے دوسرا قانون کس طرح چل سکتا ہے۔