افغانستان کے صوبے ننگرہار میں خود کش حملے میں 40 سے زائد افراد جانبحق جبکہ 130 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 130 سے زائد زخمی ہیں ۔
۔افغان میڈیا کے مطابق خود کش بمبار نے ننگر ہار کے ایک ہائی وے پر کیے جانے والے ایک احتجاج کو نشانہ بنایا۔
زرائع کے مطابق احتجاج مقامی پولیس سربراہ کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس سے چند گھنٹے قبل جلال آباد میں لڑکیوں کے ایک سکول کے سامنے ہونے والے دوہرے بم دھماکے میں ایک لڑکا جانبحق ہو گیا تھا۔