افغانستان : طالبان کے حملوں میں 30 افراد جانبحق

147

افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان جنگجوؤں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کر کے 30 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات  کے مطابق درجنوں طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے صوبے بغلان میں فوجی اور پولیس چوکیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 30 افغان سیکیورٹی اہلکار جانبحق ہو گئے۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گذ شتہ شب طالبان جنگجوؤں نے صوبہ بغلان کی 5 آرمی اور 8 پولیس چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ادھر افغان صوبے بادغیس پولیس کے ترجمان نقیب اللہ امینی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ابکماری میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کمانڈر مولوی نذیر اپنے دیگر 11 جنگجوؤں کے ہمراہ مارا گیا ہے۔

دوسری جانب کابل میں خود کش دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 14 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ خود کش دھماکا موٹر سائیکل سوار شخص نے افغان لیڈر احمد شاہ مسعود کی 17 ویں برسی میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے پر کیا۔