‎جھاؤ: فورسز کا بڑے پیمانے پر آپریشن ، 50 سے زائد افراد گرفتار

194

 

‎آواران جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے وسیع پیمانے پر آپریشن کر کے 50 سے زائد افراد کو گرفتاری کے بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا

‎دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں فورسز نے وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کے دوران 50 سے زائد افراد کو گرفتاری کے بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق تحصیل جھاؤ کے ایک گاؤں نورا گوٹھ کو فورسز نے آج صبح گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کر دیا۔ دوران آپریشن 50 سے افراد کو گرفتار کر کے آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

‎علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کی جانب سے گاؤں کے تمام مردوں کو اکٹھا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں آرمی کے ٹرکوں میں بھر کر ان گرفتار افراد کوکوہڑو آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں آخری اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

‎گرفتار افراد میں سے ٹی بی پی کو اب تک اکتیس لوگوں کے نام موصول ہوچکے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

‎1 مولابخش ولد نورا
‎2 رمضان ولد نوت
‎3 عبدالستار ولد صمد
‎4 عبداسلام ولد صمد
‎5 جنگیان
‎6 حمل ولد سومار
‎7 دوست محمد ولد زوبو
‎8 نزیر ولد زوبو
‎9 عید محمد ولدلعل محمد
‎10 مولابخش ولد عثمان
‎11 عبدالستار ولد فتح محمد
‎12 علی جان ولد فتح محمد
‎13 عبدالغنی ولد فتح محمد
‎14 رحیم بخش ولد فتح محمد
‎15 قاسم ولد سنجر
‎16 شاہ محمد ولد سنجر
‎17 سہراب ولد گلداد
‎18 نصیر احمد ولد سہراب
‎19 شبیراحمد ولد سہراب
‎20 محمد رحیم ولد نوت
‎21 عید محمد ولد احمد
‎22 حضوربخش ولد فتح محمد
‎23 ثناءاللہ ولد فتح محمد
‎24 محمد بخش ولد محمد جان
‎25 عبدالصمد ولد محمد بخش
‎26 قادربخش ولد محمد بخش
‎27 عبدالوحید ولد محمد بخش
‎28 منیراحمد ولد زوبو
‎29 بدل ولد محمد بخش
‎30 بدل ولد داد محمد
‎31 عبدالغفور ولد داد محمد

‎واضح رہے کہ جھاؤ میں اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر آپریشنز ہوتے رہے ہیں۔

‎یاد رہے کہ رواں برس جون میں بھی جھاؤ روز بازار میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دو خواتین کو حراست میں لیکر اپنے کیمپ منتقل کردیاتھا، جن کی شناخت گل بانو بنت غلام حسین اور ان کی بیٹی بی بی گنجل کے نام سے ہوئی تھی۔