ہرنائی میں فورسز اور ڈاکوؤں کے درمیان جھڑپ، لیویز اہلکار زخمی

214

ہرنائی میں ڈکیتی کی واردات ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سبی، ہرنائی کے علاقے بائیس میل میں لیویز فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق بائیس میل کے علاقے میں لیویز فورس کے اہلکار نے موقعے پر پہنچ کر ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنادیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فورسز کی مزید نفری تعینات کردی گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی ہے۔