کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

198

کیچ حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان سنگ آباد کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے گشتی ٹیم کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے سیکیورٹی فوسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد کو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا بی آر اے کی کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔