کوئٹہ: گروہوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

95

کوئٹہ میں دو گروہوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گروہوں میں تصادم رقم کے لین دین کے معاملے پر ہوا جبکہ دونوں گروہوں کی جانب سے لاٹھیوں اور چاقوؤں کا آزادانہ استعمال سمیت فائرنگ بھی کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تصادم میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔