کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتال کو 3157 دن مکمل

265
file photo

بلوچ قوم ریاست کے ہاتھوں فرزندان کی شہادتوں اور گمشدگیوں پر عید منانے سے یکسر محروم ہے۔ وفد کا اظہار خیال

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری طور لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3157 دن مکمل ہوگئے جبکہ سیاسی و سماجی خواتین بانک حوران بلوچ اور بانک وشی بلوچ نے لاپتہ افراد و شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچ قوم آج ریاست کے ہاتھوں اپنے فرزندوں کی شہادت اور گمشدگیوں پر عید منانے سے یکسر محروم ہے۔
گذشتہ پانچ سے آٹھ سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں اور فوج کی دہشتگردانہ اور ظالمانہ کاروائیوں کی وجہ سے بلوچ قوم نے عید منانے کا رواج مکمل طور پر ختم کردیا

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے خواتین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان جنگی حالات کا شکار ہے جو شام لیبیا اور دیگر علاقوں سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔