اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے آخری لاپتہ فرد کو منظر عام پر لانے تک ہمارا ساتھ دیں۔ ماما قدیر بلوچ
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3153 دن مکمل ہوگئے۔ بلوچ نیشنل موومنٹ شال زون کے ایک وفد نے لاپتہ افراد و شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے کیمپ کا دورہ کیا۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید غلام محمد اور کے ساتھیوں کی قربانی کے جزبے سے قوم ایسے سرشار ہوگئی کہ اب اس سرزمین پر کوئی بھی بچہ غلام پیدا ہونے کا تصور نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم لاپتہ افراد کے لواحقین کسی کی خاطر اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوسکتے لہٰذا وہ بلوچ جو خود کو قوم پرست کہتے ہیں اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے آخری لاپتہ فرد کو منظر عام پر لانے تک ہمارا ساتھ دیں۔