کوئٹہ: سنجدی کوئلہ کان سے 8 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

139

سنجدی کوئلہ کان میں پھنسے 13 میں سے 8 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے تیرہ کانکنوں میں سے آٹھ کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیاں روک دی گئیں ہیں۔ گذشتہ روز گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں کوئلہ کان بیٹھ گئی تھی، جس کے بعد تاحال امدادی کام جاری تھے۔

واضح رہے بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں مزدورں کے حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہےاور اس سے پہلے بھی کانوں میں زہریلی گیس بھرنے اور دھماکوں کی وجہ سے بہت سے کانکن جانبحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔