کوئٹہ: دو مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

174

کوئٹہ میں دو مختلف واقعات پیش آنے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب اور جوائنٹ روڈ پر پیش آنے والے واقعات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر موٹرسائیکل اور ویگن میں تصادم سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت زکریا ولد گلالی عمر 12 سال اور عزت اللہ ولد عبدالرحمٰن عمر 28 سال سکنہ مٹھا چوک پشتون آباد کوئٹہ سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر دکان میں کام کے دوران  بجلی کے کرنٹ لگنے سے محمد اصغر ولد محمد اکرم عمر 25 سال سکنہ قلات جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق میت کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔