کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی میٹریل اور تجاوزات کے باعث عوام پریشان
(دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک)
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسط میں میٹریل کے ڈھیر اور تجاوزات کی وجہ سے شہر میں بد ترین ٹریفک معمول بن گئی، شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
شہر کے وسطی و نواحی علاقوں میں پڑے تعمیراتی میٹریل کے ڈھیر اور تجاوزات کے بھر مار شہریوں کے لیئے پریشانی کا باعث بن گئی۔ریت، بجری، سریا اور دیگر ملبہ سڑک پر پھینکنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا جبکہ اکثر مقامات پر تعمیراتی ملبہ سڑک کے بیچ و اطراف میں رکھنے سے پیدل راہگیروں کو بھی مشکل پیش آتی ہے۔
شہر میں سڑکوں کے اطراف ریڑھیاں کھڑی کرنے سے بھی ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوتی ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین پر عمل در آمد نہ ہونے اور سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے بھی روڈ حادثات کے باعث عوام کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔