کوئٹہ:انتخابی دھاندلی کیخلاف متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

162

انتخابات میں من پسند جماعتوں اور امیدواروں کو کامیاب کیا گیا، مقررین کا خطاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا گیا۔

مظاہرے کے شرکاء ریلوے اسٹیشن سے ہوتے ہوئے زرغون روڈ پر صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے، اور دھرنا دیا گیا، الیکشن کمیشن کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرے میں جمعیت علماء اسلام، مسلم لیگ ن، نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پشتونخوامیپ کے صوبائی قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقعے پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم ان انتخابی نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کرکے اپنے من پسند جماعتوں اور امیدواروں کو کامیاب کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم جلد ہی آئندہ کا مزید سخت لائحہ عمل ترتیب دیکر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

دھرنے کے اطراف میں پولیس، ایف سی اور آر آر جی کے اہلکار تعینات کیئے گئے تھے جبکہ مظاہرے کی باعث زرغون روڈ پر ٹریفک کا نظام معطل رہا، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔