کراچی میں ریاستی مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

150

قابض فوج کا ساتھ دینے والے جہاں کہیں بھی ہوں سرمچاروں کے نشانے پر ہیں – گہرام بلوچ

(دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک)

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل کراچی کے علاقے ملیر میں ریاستی مخبر ضلع آواران تیرتیج کے رہائشی قمبر عرف درویش پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شخص بی ایل ایف سے وابستہ تھا مگر اس نے 2015 میں قومی جہد سے دستبردار ہوکر ریاست کے سامنے سرنڈر کرکے قابض فوج کے لئے مخبری کاکام شروع کیا۔ قابض فوج بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے جس میں سینکڑوں بلوچ جوانوں کو شہید اور ہزاروں کو اغوا کرکے خفیہ زندانوں میں رکھاگیا ہے جہاں وہ کئی سالوں سے انسانیت سوز اذیتیں برداشت کررہے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فوج کا کوئی بھی شخص ساتھ دے تو اس کی سزا بلوچ قوم نے موت مقرر کی ہے۔ وہ جہاں کہیں بھی ہوں سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔