کراچی سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

454

کراچی سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کےمطابق 18 اگست 2018 کو کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاون سے ملنے والی لاش کی شناخت لاپتہ بلوچ نوجوان محمد بخش کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ محمد بخش ولد کلملی جو کلر آواران کا رہائشی تھا اسے 2015 کو آواران کے بازار میں قائم فورسز کی کیمپ کے سامنے سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا ۔

لاش کراچی میں ایدھی سرد خانے میں رکھا ہوا تھا کہ آج امحمد بخش کے اہلخانہ کو کسی نامعلوم نمبر سے فون کرکے لاش کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔