پنجگور: نیو بس ٹرمینل کے قریب دھماکہ

263

دھماکے سے دو ایف سی اہلکار زخمی، سیکورٹی ذرائع

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دی اویسس اسکول کے سامنے فورسز کی گاڑی کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد ایمبولینس دھماکے کی جگہ آتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، اس دوران گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔