پسنی: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

165

پسنی میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پسنی میں فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا۔

پسنی کے علاقے کلانچ بیلار، امبی بازار میں فورسز نے گذشتہ رات گھر پر چھاپے کے دوران بابو ولد محراب سکنہ بیلار امبی بازار کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو 2014میں بھی گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا جنہیں ایک سال بعد رہا کردیا گیا تھا۔

بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرچکا ہے۔ لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق 30 ہزار سے زیادہ بلوچ افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان جبری گمشدیوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔