ناصر حسین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے ۔ والدہ کی اپیل

230

جھاؤ کے رہائشی ناصر حسین کے والدہ نے کہا کہ دو ماہ قبل میرے بیٹے کو حب چوکی سے ہمارے رشتہ دار کے گھر سے فورسز نے زبردستی اٹھا کرلاپتہ کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ ناصر حسین گردے کا مریض ہے اور اس کا آپریشن بھی ہوا ہے ، لہذا میرے مریض بیٹے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جلداز جلد رہا کیا جائے ۔

انہوں نے کہا ناصر حسین ہمارے گھر کا واحد سہارا ہے اور حب چوکی میں ایک حجام کی دکان میں بطور کاریگر کام کرتا تھا ۔

ناصر کی والدہ نے کہا کہ ناصر حسین کے بچے جن میں چار سالہ سنجر ، دو سالہ عبدالرحمان اور چھ ماہ کا شیر خوار شوہاز بے سہارا بچوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ناصر حسین کی والدہ دل کا مریض ہے اور ماں کی علاج اور بچوں کی روزی روٹی کیلئے جھاؤ سے حب چوکی کیلئے جسے فورسز نے لاپتہ کردیا ۔