مشکے و جھاؤ پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

112

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے اور جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول۔

ترجمان گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ پیر13 اگست کی شام کو سرمچاروں نے مشکے دراج کور میں قائم آرمی کیمپ پردو اطراف سے راکٹوں و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔حملے میں آرمی کیمپ کے مرکزی چوکی کو نشانہ بنانے کے ساتھ کیمپ پر حملہ کیا گیا اس

حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ومتعدد زخمی ہوئے ہیں۔جانی نقصان کے ساتھ دشمن فوج کو مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ12 اگست کو جھاؤ ،ملائی گزی فوجی چوکی پرراکٹوں وجدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

بی ایل ایف کے ترجمان کہنا تھا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔