مستونگ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: یو بی اے

197

اسپلنجی حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک کیئے: مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا کے نماہندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلینجی شیشار میں فورسز کی چوکی پر موجود دو اہلکاروں کو اسنائپر سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا اسنائپر حملے میں دونوں اہلکار موقعے پر ہلاک ہوگئے جبکہ ہمارے حملے قابض فورس پر بلوچستان کی آزادی کے حصول تک جاری رہینگے۔