مری علاقے سے اسلحہ و گولہ بارود کی نشاندہی کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے – بی ایل اے،یو بی اے

290

کوھستان مری سے نکالے جانے اسلحہ اور گولہ بارود کی نشاندہی کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے بی ایل اے یو بی اے کا مشترکہ بیان

کوھستان مری بالخصوص کاہان کے آس پاس کے علاقوں سے نکالے جانے اسلحہ و گولہ بارود کی نشاندہی کرنے والے افراد کو معاف نہیں کریں گے ۔

بی ایل اے کے ترجمان جئیند بلوچ اور یو بی اے کے ترجمان مزار بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ان تمام افراد کو خبردار کیا ہے جو کاہان اور آس پاس کے علاقوں سے نکالے جانے والے اسلحہ و گولہ بارود کی نشاندہی کرکے انکو پاکستانی فوج کے حوالے کررہے ہیں ایسے تمام افراد جو اس عمل کا مرتکب ہوچکے ہیں یا ہونے جارہے ہیں انکے بارے میں مکمل معلومات رکھتے ہیں اور جو لوگ انکی سرپرستی کرکے انکو گمراہ کررہے ہیں ان پر بھی یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اُن سے تمام اسلحہ اور گولہ بارود کا حساب لیا جائے گا اور ایسا گھناؤنا قومی جرم کرنے کا سزا بھی انکو بھگتنا پڑے گا ہم علاقے کے تمام افراد کو یہ پیغام دینا چاہتا ہیں کہ وہ ان حالات میں کسی کے دھوکے اور دھونس دھمکی میں نہ آئیں اور اس طرح کے قومی جرم سے بچیں اور قومی جنگ کےلئے استعمال ہونے والے ساز و سامان کو قومی امانت سمجھ کر انکی حفاظت کریں اور سرینڈر ہونے والوں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں اگر ان کے کھاتے میں بھی کوئی ایسا جرم نکلا جسمیں بلوچوں کو نقصان دینا یا تحریک سے متعلق کوئی بھی راز یا جنگی سازوسامان کی نشاندہی کرنا کچھ بھی شامل ہوا تو انکا انجام بھی عبرت ناک ہوگا دشمن سے دور رہ کر آپ بلوچ دشمنی سے بچ سکتے ہیں لہذا دوست اور دشمن کے پہچان کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں