مرحوم سندھی رہنما بشیر قریشی کی سالگرہ پر پروگراموں کا انعقاد

1035

سندھی قوم پرست رہنما بشیر خان قریشی کی سالگرہ بطور فلیگ ڈے منائی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں جئے سندھ قومی محاذ و دیگر پارٹیوں کی جانب سے بطور فلیگ ڈے بشیر خان قریشی کی سالگرہ منائی گئی۔

واضح رہے 10 اگست 1959 کو پیدا ہونیوالے بشیر خان قریشی سندھی قوم پرست تحریک کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار کیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے طلباء سیاست میں حصہ لینے کے بعد جیئے سندھ قومی محاذ پارٹی کے پلیٹ فارم سے آزاد سندھو دیش کی تحریک میں متحرک کردار ادا کیا۔

بشیر قریشی نے اپنے شہادت سے پہلے سندھ کے شہر کراچی میں ‘سندھ فریڈم مارچ’ کے نام سے ایک تاریخی مارچ کی قیادت کی تھی جس میں ایک اندازے کے مطابق لاکھوں افراد نے شرکت کی تھیں۔

انہوں نے سندھ فریڈم مارچ میں اقوام عالم سے سندھ اور بلوچستان کے عوام کے آزادی کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بشیر خان قریشی کی موت 7 اپریل 2012 کو واقعہ ہوئی جبکہ سندھی قوم پرست حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ریاستی اداروں کی جانب سے انہیں زہر دیکر شہید کیا گیا تھاـ